: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
گلبرگہ9؍جولائی ( اعتماد نیوز): سابق وزیر ریلوئے ملیکارجن کھرگے نے ڈی وی
سدانند گوڑا کی جانب سے کل لوک سبھا میں پیش کئے گئے ریلوئے بجٹ پر ردِ
عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سدانند گوڑا نے بجٹ میں وزیر
اعظم نریندر
مودی کو خوش کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے ایسا لگتا ہے یہ بجٹ صرف احمد آباد
کے لئے ہے ۔ اُنہوں نے بلیٹ ٹرین شروع کرنے کے اعلان کا مضحکہ اُڑاتے ہوئے
کہا کہ بجٹ میں کئے گئے اعلانات پر عمل آوری ممکن نہیں ہے ۔